عالمی نمبر ون ایگا سویٹیک اور ویرونیکا کدرمیٹووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

138
Tennis Championship
Tennis Championship

میڈرڈ۔4مئی (اے پی پی): پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون ایگا سویٹیک اور روسی ٹینس کھلاڑی ویرونیکا کدرمیٹووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ 21 سالہ ایگا سویٹیک نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں کروشین حریف کھلاڑی پیٹرا مارٹیچ اور ویرونیکا کدرمیٹووا نے تھرڈ سیڈ امریکی حریف کھلاڑی جیسیکا پیگولا کو شکست دی۔ ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ ایگا سویٹیک نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کروشین حریف کھلاڑی پیٹرا مارٹیچ کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 3-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں روسی ٹینس کھلاڑی ویرونیکا کدرمیٹووا نے بھی کوارٹر فائنل لائن عبور کر لی ، انہوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے تھرڈ سیڈ امریکی حریف کھلاڑی جیسیکا پیگولا کو 4-6، 0-6 اور 4-6سے ہرا کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں ایگا سویٹیک اور ویرونیکا کدرمیٹووا ایک دوسرے کے خلاف فائنل کے لئے نبرد آزما ہوں گی۔