خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں،وزیرِ اعظم شہباز شریف

165

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے مشترکہ اقدار کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کافیصلہ تنظیم کے چارٹر سے متعلق ہمارے عزم کا عکاس ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لئے مشترکہ اقدار کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔رابطے، تجارت اور باہمی تعاون سب کے مفاد میں ہے ۔