راولپنڈی ۔5مئی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف)نے ملک گیر انسداد منشیات آ پریشنز کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں ۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق ملک بھر میں منشیات کے خلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
جمعہ کولاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض جانے والے ملزم کے پیٹ سے 59 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمدکیے گئے ۔دریں اثناہری پور مانسہرہ میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایبٹ آباد کے رہائشی ملزم سے ایک کلو چرس برآمدکی گئی ۔کراچی کینٹ سٹیشن کے قریب کراچی کے رہائشی ملزم سے ایک کلو 200 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔
ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔