وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے بعد گوا سے وطن واپس روانہ

197

گوا۔5مئی (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے بعد بھارت کے شہر گوا سے وطن واپس روانہ ہو گئے۔ قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جمعہ کو شنگھائی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کیا۔