سعودی عرب کے سفیر کی پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر حکومت،کرکٹ ٹیم اور عوام کو مبارکباد

68
سعودی عرب کی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نوف المالکی نے ‏پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت،کرکٹ ٹیم اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں سعودی سفیر نے کہا کہ وہ اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان،پاکستانی عوام کی تمام شعبوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہیں۔