28.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںسینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سعودی عرب میں پاکستان کے نامزد سفیر...

سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سعودی عرب میں پاکستان کے نامزد سفیر احمد فاروق کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سعودی عرب میں پاکستان کے نامزد سفیر احمد فاروق نے پیرکو فنانس ڈویژن میں ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے نامزد سفیر کو ان کی نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات گہرے ہیں اور مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا جن میں پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع کے پیش نظر ترقی کی بڑی صلاحیت ہے۔

انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان آئی ٹی، زراعت اور سیاحت کے شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ نامزد سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس سلسلے میں وزیر خزانہ سے تعاون طلب کیا۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنی مکمل حمایت اور تعاون کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ سفیر کے دور میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید بڑھے گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=362662

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں