انڈین پریمیئر لیگ، جمعرات کو چنائی سپر کنگز اور دہلی کیپٹلزکے مابین کھیلا جائے گا

126
Indian Premier League

چنائی۔9مئی (اے پی پی):آئی پی ایل کے 16 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلے بھارت میں جاری ہیں،جمعرات کو انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ چنائی سپر کنگز اور دہلی کیپٹلزکے مابین ایم اے چدمبرم سٹیڈیم، چنائی میں کھیلا جائے گا۔(کل)بدھ کو لیگ کے 55 ویں میچ میں چنائی سپر کنگز اور دہلی کیپٹلز کی ٹیمیں ایم اے چدمبرم سٹیڈیم، چنائی میں مدمقابل ہوں گی۔

چنائی سپر کنگز کی ٹیم مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دہلی کیپٹلز کو آسٹریلیا کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر لیڈ کریں گے ۔ اب تک ہونے والے میچز میں چنائی سپر کنگز 13 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ دہلی کیپٹلزکی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ آئی پی ایل ٹیبل پر سب سے نیچے دسویں نمبر پر ہے۔