لاہور۔2 جنوری (اے پی پی )قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ و اولمپیئن طاہر زمان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نیا سال پاکستان ہاکی کےلئے مزید بہتر ثابت ہوگا اور قومی جونیئر اور سینئر ہاکی ٹیمیں قوم کی توقعات پر پورا اتریں گی ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ نیا سال قومی ہاکی ٹےم کے لئے ایک چیلنجنگ سال ہے۔ ٹیم نے ورلڈ کپ کوالیفائرکھیلنا ہے اور امید ہے کہ وہ اس چینلنج پر پورا اترے گی ۔