آسٹریلیاکے کیڈن گرووزنے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ اپنے نام کرلیا

65

روم۔11مئی (اے پی پی): آسٹریلوی سائیکلسٹ کیڈن گرووز نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا پانچوں مرحلہ جیت لیا۔ اٹلی میں گیرو ڈی اٹالیہ کا 106 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے پانویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے ایٹریپالڈا سے سالرنو تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو 172 کلو میٹر پہاڑی پر محیط تھا۔24 سالہ آسٹریلوی سائیکلسٹ کیڈن گرووز نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئےمیزبان سائیکلسٹ جوناتھن میلان کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔پانویں مرحلہ کے فاتح سائیکلسٹ نے مطلوبہ 172کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 30 منٹ اور 19 سیکنڈز میں طے کیا۔ریس میں اطالوی سائیکلسٹ سائیکلسٹ جوناتھن میلان نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ڈینش سائیکل سوار میڈس پیڈرسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گیرو ڈی اٹالیہ ایک گرینڈ ٹور سائیکلنگ سٹیج ریس ہے جو تین ہفتوں میں مکمل ہوگی جس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹس شریک ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3448 کلو میٹر کا سفر طے کرینگے۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 23 روز جاری رہنے کے بعد 28 مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔\932