35.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںاقوام متحدہ کے سربراہ کا غزہ کی تازہ ترین پیش رفت پر...

اقوام متحدہ کے سربراہ کا غزہ کی تازہ ترین پیش رفت پر تشویش کا اظہار

- Advertisement -

اقوام متحدہ ۔11مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سربراہ نے غزہ کی تازہ ترین پیش رفت پر تشویش کا اظہار کیا۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نائب ترجمان فرحان حق نے ایک بیان میں کہا کہ انتونیو گوتریس نے غزہ میں سکیورٹی کی تازہ ترین پیش رفت اور جاری کشیدگی اور مزید جانی نقصان کے خطرے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل بچوں اور خواتین سمیت شہریوں کے جانی نقصان کی مذمت کرتے ہوئے غزہ سے اسرائیل پر اندھا دھند راکٹ داغنے کی بھی مذمت کی جو کہ بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے اور فلسطینی اور اسرائیلی شہریوں دونوں کو خطرے میں ڈالتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیکرٹری جنرل تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور دشمنی کو فوری طور پر روکنے کے لیے کام کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=363001

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں