شمالی بلوچستان میں فرنٹیئر کور کے کیمپ پر دہشتگردوں کا حملہ ، 2 جوان شہید ،سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی ، 2 دہشتگرد ہلاک

129
ispr
ispr

راولپنڈی۔12مئی (اے پی پی):شمالی بلوچستان میں فرنٹیئر کور (ایف سی ) کے کیمپ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے ،سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گردہلاک ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کرکے 2 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ دیگر کو بلڈنگ کمپلیکس تک محدود کردیا۔