اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے مسلم باغ، بلوچستان میں ایف سی کیمپ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہا ہےکہ سیکیورٹی فورسز انتہائی بہادری ، جانفشانی اور پوری قوت سے دہشت گردی کے ناسور کے خلاف نبرد آزما ہیں ۔
اپنے تعزیتی بیان میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے حملے میں دو جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔وزیر داخلہ کی شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت اور ان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ ایف سی کے بہادر جوانوں نے چھپ کر حملہ کرنے والے دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، اس عفریت کا ملک سے مکمل خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے ۔