وزیراعظم محمدشہبازشریف کا بلوچستان میں ایف سی کمپائونڈ میں کلیئرنس آپریشن میں 6 سیکیورٹی اہلکاروں اور ایک شہری کی شہادت پر گہرے رنج وغم کااظہار

107
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمدشہبازشریف نے بلوچستان میں ایف سی کمپائونڈ میں کلیئرنس آپریشن میں 6 سیکیورٹی اہلکاروں اور ایک شہری کی شہادت پر گہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ قوم جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے ہیروز کوخراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ ہفتہ کواپنی ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ایف سی کمپائونڈ میں کلیئرنس آپریشن میں 6 سیکیورٹی اہلکاروں اور ایک شہری کی شہادت کا سن کر انہیں گہرا رنج اورافسوس ہوا ۔

وزیراعظم نے کہاکہ مٹی کے ان بہادر بیٹوں نے تین خاندانوں کو یرغمال ہونے کی صورتحال سے بچاتے ہوئے اپنی جانوں کی عظیم قربانی پیش کی ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ قوم اپنے ہیروز کو خراج تحسین اور ان کی بہادری اور ملک کے لیے بے لوث خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔وزیراعظم نے شہدا کی بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔