روم۔15مئی (اے پی پی): انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار کیمرون نوری جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ تیسرے راؤنڈ میں انہوں نے ہنگری کے حریف کھلاڑی مارٹن فوکسووکس کو شکست دی ۔ اے ٹی پی کے زیر اہتمام اٹالین اوپن کے دلچسپ مقابلے اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ہیں ۔ مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں برطانوی نمبر ایک کیمرون نوری نے ہنگری کے حریف کھلاڑی مارٹن فوکسوکس کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر 2-6 اور 6-7(4-7)سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔27 سالہ کیمرون نوری کو ٹاپ 16 میں شہرہ آفاق ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ کا چیلنج درپیش ہوگا۔\932