دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

164
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):واپڈا نےمختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔

منگل کو جاری کردہ اعدادوشمار کےمطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 33 ہزار 700کیوسک اور اخرج 50 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد29 ہزار900 کیوسک اور اخراج 29ہزار900 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 36ہزار500کیوسک، اخراج 36 ہزار 500کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 42 ہزار 600کیوسک اور اخراج 50 ہزارکیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد22 ہزار 900کیوسک اور اخراج 13 ہزار700 کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1429.47 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.505 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1117.40 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.726 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 638.15 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ ہے۔