نو مئی کو ہونے والے شر پسندوں کے حملوں کی جڑیں عمران نیازی کی تقاریر کے مندرجات میں پوشید ہ ہیں،وزیراعظم کا ٹویٹ

117
محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ 9مئی کو ریاست ، اس کی علامتوں اور حساس تنصیبات پر ہونے والے شر پسندوں کے حملے کی جڑیں عمران نیازی کی گزشتہ ایک سال کے دوران کی گئی تقاریر کے مندرجات میں پوشید ہ ہیں۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے اپنی سیاسی تحریک کو حق و باطل کے درمیان جنگ قرار دینے کےلئے آزادانہ طور پر مذہبی تصویر کشی کی ہے ، اس نے مسلسل مسلح افواج اور موجودہ آرمی چیف کو بدنام کیا ، ان پر حملہ آور ہوا اور بہت چالاکی سے حقیقی آزادی کے نعروں کے ساتھ اپنے گروہ کو تیارکیا جس کا مقصد انہیں تشدد پر اکسانا تھا جس کا ہم نے 9مئی کو مشاہدہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی تقریریں سنیں تو آپ کو اپنا جواب مل جائے گا۔