13.3 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 15, 2025
ہومقومی خبریںضلع باجوڑ میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک...

ضلع باجوڑ میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد جہنم واصل، پاک فوج کا جوان شہید

- Advertisement -

راولپنڈی۔18مئی (اے پی پی):خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں لوئیسام کے علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد جہنم واصل جبکہ پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع باجوڑ کے شہری علاقے لوئیسام میں دہشت گردوں اور فوجی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ سپاہی شفیق الرحمٰن بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا۔

- Advertisement -

بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں کسی دہشت گرد کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کارروائی کی جارہی ہے تاکہ اس کا خاتمہ کیا جائے۔بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=363972

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں