وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج پشاور کادورہ کریں گے

204

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج (جمعہ کو)پشاور کادورہ کریں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کریں گے جس کی عمارت پر 9 مئی 2023 کو حملہ کیا گیا تھا۔

وزیرِ اعظم کو ریڈیو پاکستان کی عمارت،ریکارڈ اور نشریات کو پہنچنے والے نقصان اور بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی جائے گی۔وزیرِ اعظم گورنر ہاؤس بھی جائیں گے جہاں انھیں امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی اور خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت بھی وزیرِ اعظم سے ملاقات کرے گی۔