پاکستان دنیا میں حلال گوشت پیدا کرنے والا بڑا ملک سالانہ 50 ارب روپے کما سکتا ہے،ویلتھ پاک رپورٹ

64

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):پاکستان دنیا میں حلال گوشت پیدا کرنے والا بڑا ملک سالانہ 50 ارب روپے کما سکتا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق اس وقت عالمی حلال مارکیٹ کی مالیت 3ٹریلین ڈالر ہے جو کہ 2010 میں 635 بلین ڈالر تھی اور رواں سال کے آخر تک اس کے 3.2 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستان حلال اتھارٹی کے مطابق پاکستان میں لائیو سٹاک کا شعبہ لاکھوں لوگوں کی آمدنی اور معاش کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ ملک میں حلال گوشت کی پیداوار اور برآمد کے لیے ایک مضبوط بنیادی ڈھانچہ موجود ہے جس میں بڑی تعداد میں مذبح خانے اور پروسیسنگ پلانٹس ہیں۔