14.6 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومقومی خبریںسکیورٹی فورسز کے ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ...

سکیورٹی فورسز کے ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 3 ہلاک،2 جوان شہید

- Advertisement -

راولپنڈی۔21مئی (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر جنرل ایریا ٹانک میں آپریشن کیا۔

اتوار کو علی الصبح پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے،تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں نائیک محمد عتیق (عمر 39 سال، ساکن ڈسٹرکٹ چکوال) اور نائیک رجب علی (عمر 36 سال، ساکن ڈسٹرکٹ اٹک) نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ علاقے سے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیےصفائی کی جاری ہے،پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=364350

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں