ٹینس کی تازہ ترین عالی رینکنگ،کارلوس الکاراز نے نوویک جوکووچ سےدوبارہ پہلی پوزیشن چھین لی ، مدویدیف کی ایک درجہ ترقی

82
French Open Tennis Men's Doubles
French Open Tennis Men's Doubles

پیرس۔22مئی (اے پی پی): انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازی ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سپین کے کارلوس الکاراز نے سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ سے پہلی پوزیشن چھین لی، نوویک جوکووچ دو درجہ تنزلی کے بعد پہلے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے، اٹالین اوپن ٹینس کے فاتح روسی ٹینس سٹار ایک درجہ ترقی پاکر تیسرے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں پولینڈ کی آئیگا سویٹیک بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال مزید ایک درجہ تنزلی کے بعد 15ویں نمبر پر چلے گئے ۔آٹالین اوپن کے رنر اپ ہولگر رونے کی بھی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ ساتویں سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ خواتین کھلاڑیوں کے سنگلز مقابلوں میں قزاخستان کی ایلینا ریبا کینا کی دو درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ چھٹے سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہیں جبکہ فرانس کی کیرولین گارشیا اور امریکی کوکو گف کی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔ آئی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ مینز رینکنگ میں ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے سربین سٹار نوویک جوکووچ سے ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

سربیا کے ٹینس سٹار نوویک جوکووچ دو درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں ،اٹالین اوپن ٹینس مینز سنگلز مقابلوں کے فاتح کھلاڑی روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف ایک درجہ ترقی پاکر تیسرے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ناروے کے کیسپر رڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں ، یونانی ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس پانچویں نمبر پر ہیں۔ آٹالین اوپن کے رنر اپ ہولگر رونے ایک درجہ ترقی کے بعد ساتویں سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ روس کے آندرے روبلوف ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے سے ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

اٹلی کے جینک سنر آٹھویں، امریکا کے ٹیلر فرٹز نویں جبکہ کینیڈین کھلاڑی فیلکس آگر دسویں نمبر پر ہیں۔ ادھر ویمنز سنگلز مقابلوں میں پولینڈ کی آئیگا سویٹیک بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں ، بیلاروس کی آریانا سابالینکا دوسرے اور امریکا کی جیسیکا پیگولا تیسرے نمبر پر ہیں۔ قزاخستان کی ایلینا ریبا کینا کی دو درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ چھٹے سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہیں ۔

فرانس کی کیرولین گارشیا اور امریکی کوکو گف کی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔ تیونس کی اونس جبیرساتویں،یونان کی ماریا سکاری آٹھویں ،روس کی ڈاریا کساتکینانویں جبکہ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوویٹووا دسویں نمبر پر ہیں۔