15.5 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومقومی خبریںوزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے آذربائیجان کے اول نائب وزیر دفاع...

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے آذربائیجان کے اول نائب وزیر دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے آذربائیجان کے اول نائب وزیر دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل کریم والویو نے ملاقات کی جس میں دفاعی تعاون سمیت تمام شعبوں میں آذربائیجان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیر دفاع نے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ رکھتے ہیں ،دونوں ممالک مختلف بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں گے۔معزز مہمان نے کہا کہ آذربائیجان پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

- Advertisement -

آذربائیجان پاکستان کو دفاع سمیت مختلف شعبوں میں بھرپور تجربے کی وجہ سے اہم سمجھتا ہے۔دونوں اطراف نے علاقائی اور عالمی امن اور خوشحالی کے حصول کے لیے دفاع کے شعبے میں اعلیٰ سطحی دوطرفہ کوآرڈینیشن کے لیے ادارہ جاتی فریم ورک کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=364872

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں