انگلش پریمیئر لیگ،مانچسٹرسٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیموں کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا

65
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 5 اکتوبر کو مزید 7میچ کھیلے جائیں گے
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 5 اکتوبر کو مزید 7میچ کھیلے جائیں گے

لندن۔24مئی (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں مزید ایک میچ کا فیصلہ کل (جمعرات کو )ہوگا۔ پریمیئر فٹ بال لیگ کے 124 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہیں۔ انگلش پریمیئر لیگ میں 25مئی کو کھیلے جانے والے واحد میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں فالمر ، برائٹن کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی۔

دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل ٹیبل پر سب سے زیادہ 88 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔ برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم 61 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے۔ برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم اب تک 36 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اس نے 18 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 11 میچز میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔