صدر عارف علوی کا گیانا میں سکول کے ہاسٹل میں آتشزدگی کے باعث 20 بچوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

117
President Dr. Arif Alvi
President Dr. Arif Alvi

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنوبی امریکی ملک گیانا میں سکول کے ہاسٹل میں آتشزدگی کے باعث 20 بچوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ ہر وہ واقعہ جس میں معصوم بچوں کی جان چلی جائے انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں گیانا میں سکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 20 معصوم جانوں کے نقصان پر افسوس ہے، ہم گیانا کی حکومت، عوام اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔