پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری کاتحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

168

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ جمعرات کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کے تمام عہدوں سے مستعفی ہو رہی ہیں، ان کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی وہ پرزور مذمت کرتی ہیں، 9 مئی کے واقعات سے ہر پاکستانی کو دکھ ہوا، ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پر حملہ آور ہونے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے ۔ ملیکہ بخاری نے کہا کہ ان پر تحریک انصاف چھوڑنے کیلئے کوئی دبائو نہیں تھا، انہوں نے یہ فیصلہ آزادانہ او ر اپنی مرضی سے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اب بحیثیت وکیل اپنے کیریئر کو آگے بڑھائیں گی اور وکیل کی حیثیت سے ملک کی خدمت کریں گی۔