چیئرمین سینیٹ کی وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق کی رہائشگاہ آمد، بڑے بھائی کے انتقال پرافسوس کا اظہار

118

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق کی رہائشگاہ گئے اور ان سے بڑے بھائی سردار محمود صادق کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔

چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند کرے۔ چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ وفد میں سینیٹرز فاروق احمد نائیک، انوار الحق کاکڑ،سرفراز احمدبگٹی اوردنیش کما ر بھی شامل تھے۔