اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو تاریخی کامیابی کی مبارکباد دی ہے۔
پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیر ہوا بازی نے کہا کہ رجب طیب اردوان ایک بہادر مسلم رہنما ہیں جو مسلم بھائی چارے کے سفیر اور پاکستان کے عظیم دوست اور برادر ہیں۔ رجب طیب اردوان نے صدارتی انتخابات میں ایک اور تاریخی فتح حاصل کی ہے جس پر دل کی گہرائیوں سے ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔