اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):ترکیہ میں صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردوان کی کامیابی پر اسلام آباد میں نوجوان ترکیہ کے پرچم اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے اور رجب طیب اردوان کی جیت کا جشن منایا۔
پیر کو ترکیہ اردو کے مطابق ملک میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں رجب طیب اردوان کی کامیابی پر پاکستانی نوجوان جشن مناتے ہوئے ترکیہ کے پرچم اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے۔بعد ازاں نوجوان فیصل مسجد پہنچ کرپرامن طور پر منتشر ہوگئے۔