پاکستان حج میڈیکل مشن کے مدینہ منورہ میں پاکستانی عازمین حج کو صحت کی ہرممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات

71
Ministry of Religious Affairs
Ministry of Religious Affairs

مدینہ منورہ ۔30مئی (اے پی پی):پاکستان حج میڈیکل مشن نے مدینہ منورہ میں پاکستانی عازمین حج کو صحت کی ہرممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں ۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق یہ اقدام صحت اور تندرستی کو یقینی بنانے کے لیے وزارت مذہبی امور کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اس مقدس سفر کے دوران پاکستانی عازمین کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے میڈیکل مشن میں انتہائی ہنر مند ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کی ٹیم شامل ہے جو صحت کی دیکھ بھال اور ضروری طبی سامان اور آلات سے لیس ہے۔ اس میڈیکل مشن کا قیام پاکستانی عازمین کے لیے ایک محفوظ ، آرام دہ اور پرسکون حج کا موقع فراہم کرنے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

پاکستانی عازمین نے حجاز مقدس میں صحت کی سہولیات سمیت رہائش کھانے پینے اور ٹرانسپورٹ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔