اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاک-ایران سرحد پر سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کی ہے ۔ جمعرات کو اپنے الگ الگ مذمتی بیانات میں انہوں نے کہا دہشتگردی کی اس شرم ناک کارروائی میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس ہے۔
سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نےشہدا کے اہلخانہ سے سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی جانب سے اپنی جانوں پر کھیل کر دہشتگردوں کو پسپائی پر مجبور کرنا قابل تحسین ہے۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا ۔
پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شہادت پانے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے شہدا کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی ۔