چیئرمین سینیٹ کی بلوچستان کے علاقہ سنگوان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

165
چیئرمین سینیٹ سے میر چنگیز خان جمالی کی ملاقات

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان کے علاقہ سنگوان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے دہشت گرد حملے کے دوران زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گرد ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیوں دی ہیں۔خطے کے امن کی بقا کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتا رہے گا۔ایسے بزدلانہ حملےملک میں امن وامان کی صورتحال کو سبوتاژ نہیں کرسکتے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے بھی بلوچستان کے علاقے سنگوان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔