رانا ثناءاللہ کی بلوچستان کے علاقے سنگوان میں دہشت گردوں کی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی شدید مذمت

127
وفاقی وزیر داخلہ کی ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
وفاقی وزیر داخلہ کی ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے بلوچستان کے علاقے سنگوان میں دہشت گردوں کی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی پسپائی فورسز کی بہترین پیشہ وارانہ تربیت کا ثبوت ہے۔

جمعرات کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نےکہا کہ ہماری فورسز ہر قسم کی کارروائی کا مقابلہ کرنے کی اہلیت رکھتی ہیں،ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کو اپنی فورسز پر فخر ہے،دعا ہے اللہ تعالیٰ شہید سکیورٹی اہلکاروں کے درجات بلند کرے، ان کے ورثاء کو صبر جمیل عطا کرے۔