وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ارکانِ قومی اسمبلی علی موسی گیلانی، ریاض الحق اور خالد جاوید وڑائچ کی الگ الگ ملاقاتیں

143
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ارکانِ قومی اسمبلی علی موسی گیلانی، ریاض الحق اور خالد جاوید وڑائچ کی الگ الگ ملاقاتیں

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ارکانِ قومی اسمبلی علی موسی گیلانی، ریاض الحق اور خالد جاوید وڑائچ نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقاتوں میں متعلقہ حلقوں کے مسائل، جاری ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر معاونِ خصوصی عطاء اللہ تارڑ بھی شریک تھے۔