چھٹی نیشنل ماس ریسلنگ چیمپئن شپ کل سے شروع ہو گی

184

اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام چھٹی نیشنل ماس ریسلنگ چیمپئن شپ کل ہفتہ سے گوجرانوالہ میں شروع ہو گی۔ پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن کے نواب فرقان خان نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا اور پاکستان پولیس سمیت 22 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ آج جمعہ کو ہوگی جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

چیمپئن شپ 4 جون تک جاری رہے گی۔ چیمپئن شپ میں اول آنے والے کو 10 ہزار روپے ، دوئم کو ساڑھے سات ہزار روپے اور تیسرے نمبر پر آنے والے کھلاڑیوں کو پانچ ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔