اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):وزیراعظم محمدشہبازشریف نے ترکیہ کے سرمایہ کاروںکوپاکستان میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت دی ہے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے یہ بات ہفتہ کودورہ ترکیہ کے دوران انقرہ میں انادولوگروپ کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ فد کی قیادت کوکاکولا کے چیف ایگزیکٹوآفیسر کریم یاحی کررہے تھے ،وفدمیں چیف اسٹریٹجی آفیسر اتیلا یرلیکایا اور دیگر اعلی عہدیداران بھی شامل تھے ۔
وزیرِ اعظم نے انادولو گروپ کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور اسکی وجہ سے ملک میں روزگار کی فراہمی کو سراہا ۔ وزیرِ اعظم نے انادولو گروپ کو پاکستان میں سرمایہ کاری مزید بڑھانے کی دعوت بھی دی۔ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب، معاون خصوصی طارق فاطمی اور پاکستان کے ترکیہ میں سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی شریک تھے۔