وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ترک کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے وفدکی ملاقات،پاکستان کےتعمیراتی شعبے میں موجود بیرونی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر گفتگو

172
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ترک کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے وفدکی ملاقات،پاکستان کےتعمیراتی شعبے میں موجود بیرونی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر گفتگو

اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ترک کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ( ٹی سی اے ) کے وفدنے ملاقات کی ۔ملاقات میں پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں موجود بیرونی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر گفتگو ہوئی۔

ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وفد میں صدر ٹی سی اے ایردال ایرن اور سیکرٹری جنرل حسن یالسین شامل تھے۔ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، معاونِ خصوصی طارق فاطمی اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی شریک تھے۔