سری لنکا اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے میچ 7 جون کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا

183
سری لنکا اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے میچ 7 جون کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا

ہمبنٹوٹا۔5جون (اے پی پی):سری لنکا اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ 7 جون کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ افغانستان ٹیم نے پہلے میچ میں میزبان آئی لینڈرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی

، تاہم دوسرے میچ میں سری لنکن ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے مہمان افغانستان کی ٹیم کو نہ صرف 132 رنز سے شکست دی بلکہ سیریز بھی 1-1 سے برابر کر دی ۔ سیریز کا تیسرا میچ کانٹے دار ہوگا کیونکہ یہ میچ فیصلہ کن ہوگا جو 7 جون کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا ۔

آئی لینڈرز کوداسن شاناکا لیڈ کر رہے ہیں جبکہ افغانستان کی ٹیم حشمت اللہ شہیدی کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔