22.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںمئی کے مہینے میں 2948 ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا گیا،انجینئرسلطان محمود

مئی کے مہینے میں 2948 ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا گیا،انجینئرسلطان محمود

- Advertisement -

قصور۔ 06 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122قصورانجینئرسلطان محمودنے کہا ہے کہ مئی کے مہینے میں 2948 ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا گیا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ماہانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں قصور‘ پتوکی‘ کوٹرادھا کشن‘ چونیاں‘ مصطفی آباد اور کھڈیاں سے ریسکیو انچارجز نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو سروس کی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے اختتام پر گزشتہ ماہ کی کارگردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے انجینئرسلطان محمودنے بتایا کہ ریسکیو 1122 قصورنے مئی کے مہینے میں 3072 ریسکیوآپریشنز انجام دیئے ان آپریشنز میں 2948 ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا گیا جن میں سے 600 افراد کو موقع پرطبی امداد دی گئی‘ 2293 افراد کو طبی امداددیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا

- Advertisement -

اس کے علاوہ 55 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہوئے،ان سب میں روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کی تعداد 910‘ میڈیکل ایمرجنسی کی تعداد 1741‘لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے 93 واقعات‘ عمارتیں گرنے کے 05 واقعات‘ پانی میں ڈوبنے کے 01 واقعات رپورٹ ہوئے اس دوران سروس نے سات منٹ سے کم اوسط ریسپانس ٹائم بھی برقرار رکھا جبکہ روزانہ اوسط ایمرجنسی کی تعداد 99 رہی جون کے مہینے میں قصور میں آگ لگنے کے 47 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں بروقت اور جدید طرز پر فائر فائٹنگ کرتے ہوئے حادثات کو سانحات بننے سے بچایا گیا

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=367110

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں