بلاول بھٹو زرداری سینئر پارٹی رہنما شہادت علی خان بلوچ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار

148
بلاول بھٹو زرداری کی باجوڑ میں جے یو آئی ف کے کنونشن میں بم دھماکے کی مذمت

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فیصل آباد کے سینئر پارٹی رہنما و سابق ایم این اے شہادت علی خان بلوچ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہادت علی خان بلوچ کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا، وہ بڑی خوبیوں سر شار رہنما تھے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم شہادت علی خان بلوچ کی پارٹی کے لیے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔انہوں نےکہا کہ "سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں”، اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائےدعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ شہادت علی بلوچ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔