الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ ووٹرز کے اعدادوشمار جاری کر دئیے، ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 59 لاکھ 63 ہزار 598 ہے

159
Election Commission
Election Commission

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 31 مئی 2023 تک رجسٹرڈ ووٹرز کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 59 لاکھ 63 ہزار 598 ہے۔ بدھ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 80 لاکھ 48 ہزار 816 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 79 لاکھ 14 ہزار 762 ہے۔

مرد ووٹرز کا تناسب 54.02 فیصد ہے جبکہ خواتین ووٹرز کا تناسب 45.98 فیصد ہے۔ پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 16 لاکھ 6 ہزار 379 ہے، سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 64 لاکھ 88 ہزار 841 ہے، خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 15 لاکھ 82 ہزار 556 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 60 ہزار 247 ہے اور اسلام آباد میں 10 لاکھ 25 ہزار 575 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔