آئندہ بجٹ میں حکومت زرعی شعبےاورانفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدت پرخطیرسرمایہ کاری کرے گی، چھوٹےکسانوں کیلئےبلاسود قرضوں کے پروگرام میں توسیع کی جائے،وزیراعظم شہبازشریف

103
آئندہ بجٹ میں حکومت زرعی شعبےاورانفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدت پرخطیرسرمایہ کاری کرے گی، چھوٹےکسانوں کیلئےبلاسود قرضوں کے پروگرام میں توسیع کی جائے،وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں حکومت زرعی شعبے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدت پر خطیر سرمایہ کاری کرے گی، چھوٹے کسانوں کیلئے بلاسود قرضوں کے پروگرام میں توسیع کی جائے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی قیادت میں معاشی ٹیم نے ملاقات کی۔

ملاقات میں معاشی ٹیم نے وزیرِ اعظم کو اقتصادی سروے برائے مالی سال 23 ۔ 2022 پیش کیا ۔ وزیرِ اعظم نے معاشی ٹیم کی گزشتہ ایک برس میں ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کیلئے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت کے چھوڑے گئے معاشی چیلنجز اور تاریخی سیلاب کے باوجود معاشی ٹیم کی ملکی معیشت کیلئے خدنات قابلِ ستائش ہیں۔ وزیرعظم نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں حکومت زرعی شعبے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدت پر خطیر سرمایہ کاری کرے گی۔

چھوٹے کسانوں کو اعلی معیار کا بیج اور خودکار زرعی مشینری سے لیس کیا جائے گا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئندہ بجٹ میں چھوٹے کسانوں کیلئے بلاسود قرضوں کے پروگرام میں توسیع کی جائے۔ فی ایکڑ ذیادہ پیداوار حاصل کرنے والے کسانوں کو حکومت انعام سے بھی نوازے گی۔ملاقات میں وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار، وزیرِ مملکت ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، معاونین خصوصی طارق باجوہ، طارق پاشا اور وزارت خزانہ کے اہلکاروں نے شرکت کی۔