آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں پٹرولیم ڈویژن کی4 نئی سکیموں کے لئے 65 کروڑ روپے مختص

83
PSDP

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں پٹرولیم ڈویژن کی4 نئی سکیموں پر 65 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

جمعہ کو جاری پی ایس ڈی پی 24-2023 کے مطابق بجٹ میں گیس فیلڈ کے 5 کلومیٹر کے علاقے میں واقع دیہات کو گیس کی فراہمی کے لئے 10کروڑ اور جیوسائنس ایڈانس ریسرچ لیبارٹری کی اپ گریڈیشن کےلیے بھی 10 کروڑ مختص کئے گئے ہیں ، اس کے علاوہ بدین میں زیر زمین گیس سٹوریج کے منصوبے پر 15 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔