اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں آبی وسائل ڈویژن کے آبی شعبہ کی 8 نئی سکیموں کے لئے 13 ارب 90 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
جمعہ کو جاری ہونےوالے پی ایس ڈی پی 24-2023 کے مطابق بجٹ میں چشمہ رائٹ بینک کینال پراجیکٹ کے لئے 10 کروڑ ، پٹ فیڈر کینال کے لئے ایک ارب روپے، سیلاب کی روک تھام کے منصوبے کے پی سی ون کے لئے 10 ارب روپے، کچھی کینال منصوبے کے لئے ایک ارب روپے، ضلع کوہاٹ میں سماری پایان ڈیم کے لئے ایک ارب روپے اور سوئی میں اسریلی ڈیم کے لئے 38 کروڑ 57 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔