اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں آبی وسائل ڈویژن کےہائیڈل و آبی شعبے کی نئی و جاری سکیموں کے لئے 1مجموعی طور پر ایک کھرب 77 ارب 45 کروڑ 90 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
جمعہ کو جاری ہونے والی پی ایس ڈی پی 24۔2023 کےمطابق بجٹ میں ہائیڈل منصوبوں کی جاری سکیموں کے لئے 80 ار ب روپے سے زائد، ہائیڈل منصوبوں کی ایک نئی سکیم کے لئے 5 کروڑ روپے، آبی شعبے کی جاری سکیموں کے لئے 80 ارب 44 کروڑ 75 لاکھ روپے اور آبی شعبے کی نئی سکیموں کے لئے 13 ارب 90 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔