اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت نیشنل ہریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن کے 8جاری اور ایک نئے منصوبے کے لئے مجموعی طور پر 540 ملین روپے مختص کئے ہیں۔
جمعہ کو پی ایس ڈی پی 24-2023 کے مطابق جاری منصوبوں میں نیشنل لائبریری آف پاکستان اسلام آباد کی تزئین و آرائش کے لئے 94.500 ملین روپے،نیشنل لینگویج پروسسنگ لیبارٹری (این ایل پی ڈی) کے قیام کے لئے 16.755 ملین روپے، روات قلعہ کی بحالی، تحفظ کے لئے 20.327ملین روپے،
لاہور میں واقعہ علامہ محمد اقبال کی رہائش گاہ کو محفوظ بنانے کے لئے 18.518 ملین روپے، ثقافتی ورثہ کے ذریعے پاکستان کے مثبت تشخص کے فروغ کے لئے ڈیپارٹمنٹ آف آرکیالوجی اینڈ میوزیم میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر کے قیام کے لئے 15 ملین روپے اسی طرح دیگر تین جاری منصوبے کے لئے بھی خاطر خواہ رقم مختص کی ہے۔ پی ایس ڈی پی کے تحت فیض احمد فیض کمپلیکس کی تعمیر کے ایک نئے منصوبے کے لئے 350 ملین روپے مختص کئے ہیں۔