پیرس۔10جون (اے پی پی):شہرہ آفاق ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فرنچ اوپن کے فائنل میں جگہ بنا لی ، سیمی فائنل میں انہوں نے ہسپانوی حریف کارلوس الکاریز کو شکست دی ، سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن کے دلچسپ مقابلے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہیں
، مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر 3 سربیا کے نوواک جوکووچ نے عالمی نمبر 1 سپین کے کارلوس الکاریز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-6 ، 7-5، 1-6 اور 1-6 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ، فرنچ اوپن فائنل میں نوواک جوکووچ کا مقابلہ کل(اتوار کو) عالمی نمبر 4 ناروے کے کیسپر روڈ سے ہو گا ، اگر جوکووچ یہ فائنل جیتنے میں کامیاب ہو گئے تو وہ ریکارڈ 23 گرینڈ سلام ٹائٹل جیت جائیں گے۔