اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجا ریاض آج )پیر کو( آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے۔قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر4بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا جس میں آئندہ مالی سال 24-2023کے وفاقی بجٹ پر بحث شروع ہوگی۔
قواعد کے مطابق قائد حزب اختلاف بجٹ پر بحث کا آغاز کرتے ہیں۔قائد حزب اختلاف ملک کومعاشی بحران سے نکالنے اورعومی مسائل کے حل کےلئے حکومت کوٹھوس تجاویز دیں گے۔