وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی نیشنل پریس کلب آمد، صحافی برادری کی جانب سے وفاقی وزیر اطلاعات کا پرتپاک استقبال

178

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پیر کو نیشنل پریس کلب میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے زیر انتظام استقبالیہ میں شرکت کی۔

نیشنل پریس کلب آمد پر صحافی برادری نے وفاقی وزیر اطلاعات کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری اطلاعات سہیل علی خان اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسین بھی وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ موجود تھے۔