لندن۔13جون (اے پی پی):پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے بھارتی جوڑی دار سری رام بالاجی اے ٹی پی ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں میں کل بدھ کو ایکشن میں نظر آئیں گے ۔
اے ٹی پی ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے مشہور شہر ناٹنگھم میں جاری ہے۔ پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے بھارت کے جوڑی دار سری رام بالاجی کا ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کا ابتدائی میچ لیام تارکین براڈی اور جونی اوماراپر مشتمل برطانوی جوری سے ہوگا۔