وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، حج 2023 سے متعلق امور بارے تبادلہ خیال

187
وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود کا پریس کانفرنس سے خطاب
وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود سے بدھ کو سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی جس میں حج 2023 سے متعلق امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر سینیٹرطلحہ محمود نے حج سے متعلق سعودی عرب کے انتظامات پر سفیر کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقعے پر سعودی سفیر نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے حجاج کیلئے بہترین اقدامات کو سراہا۔